سنگھم اگین

سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ سلمان خان کی زبردست انٹری

سنگھم اگین میں سلمان خان اپنے مشہور کردار چلبل پانڈے کی صورت میں ایک اہم موقع پر نظر آئیں گے تاہم وہ ٹریلر میں شامل نہیں ہوں گے۔

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی ایکشن فلم سنگھم اگین کے بارے میں ایک اور دلچسپ اپ ڈیٹ کے مطابق سلمان خان اپنے مشہور کردار چلبل پانڈے کی صورت میں ایک فلم میں اہم موقع پر نظر آئیں گے تاہم وہ فلم کے ٹریلر میں شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اداکار سلمان خان نے اس کردار کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں کی ہے اور وہ چند دنوں میں اپنے کیمیو سین کی شوٹنگ کروائیں گے۔

روہت شیٹی کی کاپ یونیورس اور سلمان خان کی موجودگی سے اس دیوالی سینما گھروں میں مزید دھوم دھام بھی متوقع ہے۔

سنگھم اگین میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف جیسے اداکار شامل ہیں، اور یہ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہو گی۔

ایکشن فلم سنگھم اگین کے سلسلے میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہونے والی تقریب میں فلم کے طویل ترین ٹریلر کی نمائش کی گئی، جس کی طوالت تقریبا 4 منٹ 45 سیکنڈ تھی۔

رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی نے ایک مکمل ایکشن سے بھرپور مسالا ٹریلر تیار کیا جس میں فلم کے تمام بڑے ستارے جیسے اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، اور ارجن کپور بھی شامل ہیں۔

ایکشن فلم کے طویل ٹریلر نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بالی وڈ میں دھوم مچا دی ہے، فلم نے ٹریلر نے بڑی تیزی کے ساتھ فلم بینوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں