اسلام آباد: اسلام آباد میں چھٹیاں : راولپنڈی والے بھی 5 دن موجیں کریں گے.
وفاقی حکومت نے 14 سے 16 اکتوبر تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
لیکن حقیقت میں یہ پانچ چھٹیاں ہوں گی. وہ اس طرح کے ہفتہ اتوار کی اسلام آباد میں ویسے ہی ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں
لیکن شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی وجہ سے حکومت نے پیر منگل اور بدھ کو بھی تین چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے.
اس طرح اسلام آباد اور راولپنڈی کے سرکاری ملازمین اگلے ہفتے میں 5 چھٹیاں کریں گے.
لیکن جن ملازمین نے بدھ اور جمعرات کو چھٹی لے لی،ان کی یہ سات چھٹیاں ہوجائیں گی.
اس کے آگے پھر ہفتہ اتوار کا دن ہوگا، اور یہ آنے والے ہفتے سے لے کر اگلے اتوار تک سرکاری ملازمین کیلئے 9 چھٹیاں کرنے کا سنہری موقع ہوگا.
اور پاکستان میں سرکاری ملازمین کے بارے میں تو اپ جانتے ہی ہیں کہ وہ اس طرح کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے.
جی ہاں اپ کہ سکتے ہیں کہ اس بار تو عید کے بغیر بھی سرکاری ملازمین کی عید ہوگئی ہے.
اور اسلام آباد والوں کی تو موجیں لگ گئی ہیں، عموما بھی سارے ملک کے برعکس اسلام آباد میں ہفتہ وار دو سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں.
لیکن جب کوئی ایونٹ آجائے ، یعنی کوئی بڑا سرکاری ایونٹ اجائے تو پھر تو اضافی چھٹیاں پکی ہوجاتی ہیں.
ایسا ہی اب بھی ہورہا ہے. جی ہاں اسلام آباد میں اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہونے جارہا ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 3 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔