فحش ویب سائٹس بلاک

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل، سست روی ختم ہوجائے گی، پی ٹی اے

اسلام آباد: اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل، سست روی ختم ہوجائے گی، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔
پی ٹی اے حکام نے کہا کہ 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی
ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی سست روی اور انٹرنیٹ میں بار بار خلل کا سامنا ہے.
اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ حکومت ڈیٹا کی فلٹریشن کیلئے فائر وال نصب کررکھی ہے
جس کی وجہ سے ملک بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی کا سامنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں