موبائل فون کی کارکردگی بہتر ہونا اس وقت ہر فرد کی ناگزیر ضرورت ہے تاہم اس کی سست رفتاری اور ہینگ ہونے سے اکثر لوگ پریشان نظر آتے ہیں۔
مختلف افراد سے اکثر سننے کو ملتا ہے کہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے موبائل فون خریدا تھا اور اب اس نے تنگ کرنا بھی شروع کر دیا ہے، موبائل فون ہینگ ہوتا ہے، ایپس لوڈ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے یا لوڈ ہی نہیں ہو پاتیں۔
حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے مہنگے موبائل فون خریدے ہوں وہ بھی ان مشکلات میں مبتلا نظر آتے ہیں۔
موبائل فون کی رفتار سست ہونے کی اہم وجوہات:
موبائل فون کے سست رفتار ہونے یا اس کی کارکردگی میں کمی آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
آپ کے موبائل فون میں بہت زیادہ ایپس کا ہونا یا میموری کا کم ہونا اس کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ لائیو وال پیپرز، اینڈرائیڈ ٹاسک کلر اور بیک گرائونڈ میں چلنے والی ایپس بھی اس کی رفتار سست بنا سکتی ہیں۔
ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم موبائل فون خریدتے ہیں تو اس وقت میموری خالی ہونے کے باعث وہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔ اس کے برعکس جیسے جیسے میوری کے ریڈ اینڈ رائٹ سائیکلز محدود ہوتے ہیں تو رفتار بھی سست ہونے لگتی ہے۔
زیادہ میموری والے موبائل فونز میں اگر فریگمنٹڈ سیکٹرز بڑے ہوں تو ان کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے، اگر بیک گرائونڈ ایپس موبائل فون کے ریسورسز مسلسل استعمال کرتے ہوں تو بھی اس کے کام کرنے کی رفتار کم ہونے لگتی ہے۔
اپریٹنگ سسٹم:
بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ اپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ ہونے کے باعث بھی موبائل فون کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نئے اپریٹنگ سسٹم اور نئے ایپس جدید موبائل فون کو مدنظر رکھ کر بنتے ہیں۔ اس لئے جیسے ہی موبائل فون اپ ڈیٹ ہوتے ہیں تو ماڈل پرانا ہونے کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔
بیٹری بھی موبائل فون کی کارکردگی کے حوالے سے ایک انتہائی اہم جزو:
ماہرین کے مطابق موبائل فون کی پرانی بیٹری بھی اس کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔بیٹری پرانی ہونے پر انٹرنل رزسٹنس بڑھ جانے سے آئوٹ پٹ وولٹیج ڈراپ کم ہونے لگتا ہے۔ انرجی کا فرق حرارت بڑھانے سے بیٹری اور فون کے اندرونی حصے گرم ہو کر پروسیسر کی رفتار کو کم کر دیتے ہیں۔
اگر بیٹری خراب ہو جائے تو اس کا آخری حل صرف بیٹری کو تبدیل کرنا ہی ہوتا ہے۔
موبائل فون کی کارکردگی بہتر بنانے والی اہم ٹپس:
آپ اپنے موبائل فون میں صرف وہ ایپس رکھیں جو کہ آپ استعمال کرتے ہیں، اضافی ایپس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔
بلٹ ان ایپس ایسی ایپس ہوتی ہیں جو کہ فون کے ساتھ آتی ہیں، اگر انہیں استعمال نہیں کر رہے تو ڈس ایبل ضرور کر دیا کریں۔
اضافی ڈیٹا کو موبائل فون میں رکھنے کی بجائے ایس ڈی کارڈ یا کسی ثانوی جگہ پر محفوظ کریں۔
فوٹوز اور ویڈیوز کو گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، ون ڈرائیو یا کمپیوٹر میں محفوظ کر کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کر دیا جائے۔
لائیو وال پیپرز کے استعمال سے جتنا زیادہ ہو سکے اجتناب کریں گے، آپ کے موبائل کے لئے اتنا ہی مفید ہے۔
اگر آپ بلو ٹوتھ جسے مختلف ایپس استعمال نہیں کر رہے تو ان کو بند رکھا کریں۔ ہوم سکرین پر ہر ممکن حد تک کوشش کی جائے کہ کم سے کم آئی کونز رکھے جائیں۔
ٹاسک کلر کی بجائے ایسی ایپس انسٹال کریں جو بیک گرائونڈ میں چلنے والی اور زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس کے بارے میں آپر کو فوری بتا سکیں۔