ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی جانب سے محتاط بیٹنگ کے انداز پر سابق کرکٹر باسط علی نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ملتان ٹیسٹ کے دوران فلیٹ پچ پر بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل جانب سے محتاط بیٹنگ پر سوال اٹھا دئیے، انہوں نے کہا کہ تینوں کرکٹرز پچ کے مطابق نہیں کھیل پائے اور اپنی باری کیلئے فکر مند نظر آتے رہے
انہوں نے مزید بات چیت کرتے کہا کہ کپتان شان مسعود اور آغا سلمان نے بیٹنگ کے دوران جارحانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا لیکن دیگر بلے بازوں نے 70-80 گیندوں پر 30 رنز ہی بنانے یا اتنے فلیٹ ٹریک پر 180گیندوں میں سنچری بنانے کا کیا کوئی فائدہ ہے۔
باسط علی نے مزید کہا کہ شان مسعود نے 177 گیندوں پر 151 رنز اور آغا سلمان نے 119 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 177 گیندوں پر صرف 82 رنز ہی بنائے جبکہ اسی طرح بابر اعظم 71 گیندوں پر صرف 30رنز سکور کئے، جس کی وجہ سے پاکستان کا اسکورنگ ریٹ بھی کم ہوا۔
سابق کرکٹر نے اپنے گفتگو کے دوران مشورہ دیا کہ سعود شکیل کو انگلینڈ کے اسپنرز کے خلاف زیادہ جارحانہ ہونے کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تھا جس کا موقع انہوں نے ضائع کر دیا۔
دوسری جانب مہمان ٹیم کے ہیری بروک اور جو روٹ نے اپنی بیٹنگ کے دوران جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بائولنگ لائن پر پریشر بڑھائے رکھا، جس کے نتیجہ میں دونوں انگلش بیٹرز 141 اور 176 رنز بناکر کریز پر موجود رہے۔