سنجے دت

سنجے دت کی شادی کی سولہویں سالگرہ پر اہلیہ سے دوبارہ شادی

سنجے دت سینئر بالی ووڈ اداکار نے اپنی شادی کی سولہویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں اپنی اہلیہ مانیاتا دت کے ساتھ محبت کی تجدید کرتے ہوئے شادی کے دوبارہ پھیرے لئے۔
سنجے دت کی اپنی اہلیہ سے دوبارہ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مندر میں پنڈت کی موجودگی میں دوبارہ سات جنموں کا وعدہ کر کے پھیرے لے رہے ہیں۔

اگرچہ ابھی تک تقریب کی کوئی باقاعدہ ویڈیو کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری نہیں ہوئی تاہم مندر میں بنائی جانے والی ویڈیوز نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
ویڈیو میں سنجے دت نے زعفرانی رنگ کا دھوتی کرتا اور ان کی اہلیہ مانیاتا نے سفید رنگ کا پرنٹڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں ایک پنڈت کے منتروں کے درمیان ہاتھ تھامے پھیرے لے رہے ہیں۔

سنجے دت کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہیپی اینی ورسری مانیاتا، میری زندگی کا بہترین حصہ بننے کیلئے آپ کا شکریہ اور آپ نے مجھے جو دو خوبصورت بچے دیے ان پر بھی آپ کا بہت شکریہ۔
اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے سنجے نے مزید لکھا کہ میں آپ سے بے حد محبت کرتا ہوں اور زندگی کی آخری سانس تک ساتھ رہنا چاہتا ہوں اور رہوں گا، شادی کی سالگرہ مبارک ہو مانیاتا۔
واضح رہے کہ سنجے دت اور مانیاتا دت کی شادی 7فروری 2008میں گووا میں واقع تاج ایگزوٹیکا میں انجام پائی تھی اور ان کے دو جڑواں بچے ہیں جن کے نام شاہ ران اور اقرا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں