مہوش حیات جو کہ معروف پاکستانی اداکارہ ہیں انہوں نے بھارت کے مشہور پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
دونوں ممالک میں موجود ان کے چاہنے والوں کی طرف سے اس اعلان پر خوشگور جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور پنجابی ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے ان کے فینز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش کی طرف اشارہ کر کے اسے سہیلی کراچی کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے کے اس پیارے انداز پر اداکارہ مہوش حیات شرما رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے۔
قبل ازیں پاکستانی اداکارہ مہوش بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک کلر میں کام کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد ان کی فینز کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے اور وہ اب بڑی شدت کے ساتھ دونوں کے نئے گانے کے منتظر ہیں
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہنی سنگھ کی طرف سے پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش کی طرف اشارہ کر کے اسے سہیلی کراچی کہہ کر مخاطب کرنے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.