شمسی طوفان کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی شدت کے باعث زیادہ توانائی کے گرڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹما سفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے ) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک شدید شمسی طوفان بڑی تیزی کے ساتھ زمین کی جانب گامزن ہے۔
اس شدید شمسی طوفان کے سبب حال ہی میں یکے بعد دیگرے آنے والے شمسی طوفانوں سے دنیا بھر میں زیادہ توانائی کے گرڈ متاثر ہو سکتے ہیں۔
امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹما سفیئرک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے شدید جیو میگنیٹ طوفان کے متعلق یہ انتباہ رواں ہفتے کے ابتدا میں سورج سے خارج ہونے والی توانائی کا بہت باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کے بعد دیا گیا ہے۔
امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹما سفیئرک ایڈمنسٹریشن کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا طوفان وقتی طور پر توانائی اور ریڈیو سگنلز میں خلل ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔
این او اے اے نے پاور پلانٹس اور زمین کے مدار میں گھومتے اسپیس کرافٹس کے آپریٹرز سے فوری طور پر حفاظتی اقدامات لینے کی تنبیہ کی ہے ۔
ادارے کی طرف سے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کو توانائی کے ممکنہ تعطل کے متعلق بھی خبردار کر دیا گیا۔
امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹما سفیئرک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے شدید جیو میگنیٹ طوفان کے متعلق یہ انتباہ رواں ہفتے کے ابتدا میں جاری کیا گیا تھا، یہ انتباہ جاری کرنےسے قبل ادارہ کی طرف سے سورج سے خارج ہونے والی توانائی کا بہت باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا ۔