طوفان ملٹن

طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں 50ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

امریکی ریاست فلوریڈا صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن کی زد میں ہے، امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق اس طوفان سے 50ارب ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اتوار کو ریاست فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان ملٹن کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ریاست فلوریڈا میں آنے والے صدی کے بدترین طوفان ملٹن کی وجہ سے قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا جرمنی کا دورہ بھی منسوخ کرچکے ہیں۔
اس دورے کے دوران وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کرنے کے لئے فلوریڈا جائیں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن نے تباہی مچا دی ہے ، اس صدی کے بدترین طوفان کی وجہ سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ 22لاکھ صارفین اس طوفان کی وجہ سے تاحال بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔
اس بدترین طوفان کی وجہ سے اب تک فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

بدترین طوفان کی وجہ سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کے باعث لاکھوں افراد انخلا پر بھی مجبور ہو چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں