ہانگ کانگ سپر سکسز

ہانگ کانگ سپر سکسز ؛ پاک بھارت ٹیموں کا بڑا ٹاکرا کب ہو گا؟

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے مابین روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 3 نومبر 2024 کو مدمقابل آئیں گی۔
ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا کرکٹ کی 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنت میں ٹیموں کو 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر پول میں 3 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں کھیلیں گی اور جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔
ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لئے فہیم اشرف کو پاکستانی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں تین روز کے دوران مجموعی طور پر29 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آخری دن خواتین کا نمائشی میچ بھی منعقد کیا جائے گا۔

سپر سکسز ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین جنوبی افریقا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جس نے سال 2017 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
اس ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکم نومبر کو صبح 11:30 مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے 1993 میں سپر سکسز ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ جیتا ہے جبکہ وہ 5 بار ایونٹ کا رنر اپ رہا ہے جس میں 2017 میں منعقدہ آخری ایڈیشن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا بھی شامل ہے۔
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آخری دن کھیلا جانے والا خواتین کا نمائشی میچ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں اپنی نوعیت کا اہم میچ ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں