بابراعظم، سرفراز احمد

بابراعظم، سرفراز احمد ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم، سرفراز احمد کو آرام کروایا جائے گا، ان دونوں سابق کپتانوں کی جگہ کامران غلام اور نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ متبادل کھلاڑی ہوں گے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ذرائع کے مطابق بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر حسیب اللہ خان سکینڈ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ذرائع کے مطابق نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں بابراعظم، سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کھلاڑیوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں نئی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے 2 اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھی کہ کاامران غلام، حسیب اللہ، مہران ممتاز اور مبصر خان کے علاوہ اوپنر امام الحق کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں