سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سندھی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتی بیٹر کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔
ایک معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سندھی ویرات کے نام سے مشہور سندھ کے رہائشی ایک نوجوان کی ویڈیوز تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں جو کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ہم شکل ہے۔
اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر وائرل کرنے والے نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیار سے سندھی ویرات کا نام دیا ہوا ہے کیونکہ وہ حیران کن طور پر بھارتی کرکٹر سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔
سندھی ویرات کو سوشل میڈیا پر اگرچہ اس وقت تک زیادہ مقبولیت تو نہیں مل پائی تاہم اس کی طرف سے بنائی جانے والی ویڈیوز مسلسل شیئر کی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ایک ہم شکل کی تصاویر بھی سوشل میڈیاپر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ان ویڈیوز میں بھارتی کرکٹر ویرات کے ہم شکل ایک شخص کو احتجاجی مظاہروں کے دوران بنگلا دیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے جبکہ اس شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ بھی پہنی ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران نظر آنے والی کوہلی کے ہم شکل کے بعد سندھی ویرات دوسرا نوجوان ہے جو کہ ویرات کا ہم شکل ہے.