شاہ رخ خان

شاہ رخ خان دنیا کے ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا نام مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر شامل کیا گیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا نام دنیا کے ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر اخذ کئے گئے نتائج کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔

ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کی گئی اس سائنسی تحقیق میں گریک گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہم آہنگی اور خوبصورتی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سلوا نے اس سائنسی تحقیق میں چہرے کی نقشہ سازی کا جدید سافٹ ویئر استعمال کیا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ مختلف ستاروں کے چہرے کی خصوصیات گولڈن ریشو سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔ یہ فارمولا روایتی طور پر آرٹ اور ڈیزائن میں جمالیات کی پیمائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کی اس تحقیق کے بعد شاہ رخ خان دنیا کے دس سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جس میں ان کا نام دسویں پوزیشن پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے چہرے کی ہم آہنگی کا اسکور 86 اعشاریہ 76 رہا، جو بہت زیادہ متاثر کن ہے۔

مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ چہرے کی ہم آہنگی کے مختلف پہلوئوں کو ناپنے کے لیے ایک تناسب کا استعمال کیا جاتا ہے، جس میں شاہ رخ واحد بھارتی اداکار ہیں، جو اس فہرست میں شامل ہوئے۔ اس تحقیقی فہرست میں کئی دیگر اداکار بھی شامل ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ درجہ حاصل کیا ہے۔ فہرست کے مطابق برطانوی اداکار ادریس ایلبا 87 اعشاریہ 94 کے اسکور کے ساتھ نویں پوزیشن پر رہے۔

2024 کے 10 سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں 2023 کی درجہ بندی سے واپس آنے والے صرف دو ستارے شامل ہوئے ہیں۔ شاہ رخ خان اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی اداکار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں