فراڈیوں نے جعلی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ بنائی اورف لوگوں کو مستحکم ملازمتیں دینے کے بہانے ان سے بھاری رقوم ہتھیا لیں۔
بھارت میں کچھ فراڈیوں نے ملک کے سب سے بڑے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جعلی برانچ بنائی اور 10 دنوں تک شہریوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فراڈیوں نے جعلی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ بنا کر لوگوں کو مستحکم ملازمتیں دینے کا لالچ دیا اور اس کے عوض ان سے بھاری رقوم ہتھیاتے رہے۔
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گائوں چھاپورہ میں فراڈیوں نے کارروائی کی، اس حوالے سے وہاں کے لوگ اپنی معمولی بستی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ کو کھلتے دیکھ کر کچھ حیران بھی ہوئے اور اس حوالے سے وہاں کے کچھ لوگوں کو شروع میں شکوک و شبہات بھی تھے تاہم انہوں نے زیادہ توجہ نہیں دی۔
وہاں کے رہائشی بہت سے لوگوں نے اسے ایک مستحکم اور اچھی تنخواہ والی نوکری کے امکان کے طور پر دیکھ کر فوری توجہ دی۔ 25 سالہ پنٹو دھروے ان چھ لوگوں میں سے ایک تھا جو ایس بی آئی کی نئی کھلنے والی برانچ میں بطور کیشیئر ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب رہا، اس نے اس نوکری کیلئے فراڈیوں کو 580,000 روپے ($6,900) ادا کیے تھے ۔
اگرچہ اس جاب کے حوالے سے کچھ سرخ جھنڈے موجود تھے جیسے کام کی نوعیت غیر واضح تھی، اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کے شناختی کارڈز کی عدم موجودگی وغیرہ بھی اس شکوک و شبہات والی نشانی تھی لیکن برانچ کے داخلی دروازے پر ایس بی آئی کا نشان، 1000 مربع فٹ ورک اسپیس، بالکل نیا فرنشننگ اور آپریشنل بینک کائونٹر، ان سب چیزوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ بینک کی برانچ نقلی نہیں بلکہ اصلی ہے۔