میرا بیٹا سلمان خان جانوروں سے محبت کرتا ہے، کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا، بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر گروپ لارنس بشنوئی سے معافی کیوں مانگے۔
حال ہی میں بشنوئی گینگ کی طرف سے بھارتی اداکار سلمان خان سے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس کی عدم ادائیگی پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارت کی معروف مسلمان سیاسی شخصیت بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا، اس قتل کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کر لی تھی، یاد رہے کہ بابا صدیقی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریبی دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔
1998میں راجھستھان کے علاقے جودھ پور میں سلمان خان کی ایک فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ ہوئی تھی، اس دوران ہی کالے ہرن کے شکار کا معاملہ سامنے آیا۔
اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بشنوئی گینگ کی جانب سے رقم کا مطالبہ سراسر بھتہ خوری ہے اور میرا بیٹا کسی سے بھی معافی ہرگز نہیں مانگے گا۔
علاوہ ازیں بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تقریبا چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی۔ رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خرید کی ہے۔ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اسے دبئی سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس بلٹ پروف کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے یعنی 2 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے.
اس بلٹ پروف کار کو دبئی سے بھارت جلد پہنچانے کیلئے بھی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ سلمان خان کی طرف سے درآمد کی جانے والی اس کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے حوالے سے کیموفلاج بلیک شیلڈز۔
سلمان نے گزشتہ سال بھی یو اے ای سے ایک بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، اس وقت بھی انہیں اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔