روایتی حریفوں کے ہونے والے والے ایمرجنگ ایشیا کپ کے اہم معرکے میں امپائرز کے ایک غلط فیصلے نے پاکستان کو جیتنے سے محروم کر دیا۔
عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ میں ایک اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس اہم میچ میں گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے اس اہم میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران عرفات منہاس نے اپنی ایک شاندار اور جارحانہ اننگز کھیل کر بھارتی بائولرز کے بری طرح پریشان کے کے رکھ دیا، تاہم اس اہم میچ کے اہم موقع پر پاکستانی بیٹر عرفان منہاس کو 17ویں اوور کی آخری گیند پر امپائرز کی طرف سے متنازع آئوٹ قرار دے دیا گیا۔
عرفات منہاس نے ایک اہم موقع پر پاکستانی ٹیم کے لئے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔
میچ کے دوران راسخ سلام 17 ویں اوور کی آخری گیند کروانے آئے تو فیلڈر وڈھیرا نے عرفات کا کیچ تھام لیا لیکن بائولر کی جانب سے نوبال کروائے جانے کے باوجود امپائرز نے بیٹر کو آئوٹ قرار دیا اور یوں پاکستان یہ اہم ترین میچ جیتنے سے محروم ہو گیا۔
ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے دوران روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے اہم میچ میں امپائرز کے متنازع فیصلے پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بھارت کو میچ ضروری جتوانا تھا تو مقابلہ ہی کیوں رکھوایا۔
یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ میزبان عمان کے خلاف کھیلے گی۔