پاکستانی تن ساز

پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے تاریخ رقم کر دی، امریکا میں شاندار کامیابی

امریکا میں ہونے والے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
تن سازوں کے مابین عالمی سطح کے مقابلے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں جاری ہیں، تن سازوں کے ان مقابلوں کو مسٹر یونیورس کا نام دیا گیا ہے۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے تن سازوں کے ٹائٹل مسٹر یونیورس کے مقابلے میں پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری مسٹریونیورس کے ان مقابلوں میں رمیز ابراہیم خان نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

رمیز اِبراہیم خان پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اپنی تاریخ ساز کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے تان ساز رمیز اِبراہیم خان کا کہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکہ میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا ،
اس مقابلے میں گھر والوں اور قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں ، اور اس حوالے سے میں نے سخت محنت کا سلسلہ بڑے عرصہ سے شروع کر رکھا تھا، جن کے نتیجہ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر سکا، مجھے پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں