چیمپئینز ٹرافی

چیمپئینز ٹرافی کیلئے گرین سگنل، پاکستان کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

آئی سی سی بورڈ ممبران کو رپورٹ پیش، محسن نقوی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کیلئے پرعزم۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے پاکستان میں اگلے شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز پیش کردہ رپورٹ میں یقین دلایا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کر لیں گے۔

اس میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی کی طرف سے آئی سی سی بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن دیا گیا،
اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد بھی زیر غور آئی جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع دینے کی تجویز سامنے آئی تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد ہی ہو گا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں بے بنیاد دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارتی کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے انکار کئے جانے کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہو چکا ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کیا جائے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں ہی جگہ بنانے میں کیوں نہ کامیاب ہو جائے۔

پاکستان کی طرف سے بھارت سمیت تمام کرکٹ ٹیموں کے لئے شاندار انتظامات کئے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں