بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچے نہ ہونے کے باعث زندگی میں خالی پن محسوس کرتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے ذاتی پہلو پر بات کرتے ہوئے بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی زندگی کے خالی پن کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سات آٹھ سال سے اس بات کا شدت سے احساس ہو رہا ہے۔
اداکار نے انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے ذاتی پہلو پر بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا اور کہا کہ خود کے بچے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ سے اپنی زندگی میں خالی پن محسوس کر رہے ہیں۔
اداکار نے اس انٹرویو کے دوران اپنی انوپم کھیر فائونڈیشن میں بچوں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کے ساتھ بہت زیادہ کام کر رہے ہیں اس کے باوجود روز مرہ زندگی میں بعض اوقات جب میں اپنے دوستوں کے بچوں اور اس طرح کی چیزوں کو دیکھتا ہوں تو اپنے بچے نہ ہونے کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہوتی ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے زندگی میں اس سے پہلے اتنی شدت سے اس بات کو کبھی بھی محسوس نہیں کیا تھا لیکن اب سات آٹھ سال کے عرصہ سے مجھے اس بات کا شدت کے ساتھ احساس ہو رہا ہے۔ اس وقت میری زندگی میں کسی طرح کا کوئی المیہ نہیں ہے مگر مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ اگر میرے اپنے بھی بچے ہوتے تو یہ زندگی میں ایک اچھی چیز ہوتی۔
یاد رہے کہ انوپم کی شادی 1985 میں کرن کھیر کے ساتھ انجام پائی تھی۔ شادی کے کئی سال تک جب ان کے ہاں اولاد نہ ہوئی تو اس جوڑے نے چار سال کے ایک بچے کو گود لے لیا تھا۔ اداکار نے انٹرویو کے دوران یہ بات بھی واضح کی کہ ان کی اس خواہش کا سوتیلے بیٹے سکندر کھیر کے ساتھ ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔