دورہ آسٹریلیا

دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی پاکستان وائٹ بال ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

دورہ آسٹریلیا کے دوران وائٹ بال سیریز کے لئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی طرح وائٹ بال ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے دورران کھیلے جانے والی وائٹ بال سیریز کے لئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔
جبکہ پاکستان وائٹ بال ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لئے فخر زمان کو فٹنس مسائل جبکہ شاداب خان کی ناقص فارم انہیں وائٹ بال سکواڈ سے باہر کروا سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کئے جانے والے سینئرز کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ تینوں کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام کروایا گیا ہے تاکہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے اہم سیریز میں وہ کم بیک کر سکیں۔

دورہ آسٹریلیا میں سپنر شاداب خان کی جگہ پاکستان وائٹ بال ٹیم میں سفیان مقیم اور مہران ممتاز کو شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ ساتھ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں