غزہ

غزہ میں خون کی ہولی مسلسل جاری، مزید 74 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں خون کی ہولی مسلسل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 فلسطینی شہید جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے بیت لاہیا سے انخلا کے غیر انسانی احکام کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری ہے، صیہونی فوج نے مرد فلسطینیوں کو حراست میں لے کر شہید کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بیت لاہیا کی سڑکوں پر شہید فلسطینیوں کی لاشیں بے یارومددگار پڑی ہیں۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں2 بچوں سمیت والدین شہید، 6 افراد زخمی ہوئے، جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی توپ خانے سے رات بھر بمباری کی گئی۔ دیر البلاح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونرا کے 2 سٹاف ممبر بھی ہلاک ہو گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 42ہزار 792 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 412 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی فون نے بیروت حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حسن نصر اللہ کے کزن اور جانشین ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے قبل فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔

ہاشم صفی الدین حسن نصر اللہ کے کزن، حزب اللہ کے ایک فیصلہ ساز کمانڈر ، پر اثر شخصیت کے مالک اور ممکنہ جانشین سمجھے جاتے تھے۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ ہم نصر اللہ، اس کے جانشین اور حزب اللہ کے بیشتر اعلی عہدیداروں تک پہنچنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں