باہو بلی اسٹار پربھاس کی فلم کا پہلا حصہ “سالار: پارٹ 1 سیس فائر” باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابیاں حاصل کر چکا ہے، شائقین کو سیکوئل کا بے صبری سے انتظار ہے۔
پربھاس کی فلم “سالار: پارٹ 2 شوریاانگا پروم” کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سیکوئل پہلی فلم کی کہانی کو مزید پیچیدہ اور دلچسپ موڑ پر لے جائے گا۔ یاد رہے کہ باہو بلی اسٹار پربھاس کی اس فلم کا پہلا حصہ “سالار: پارٹ 1 سیس فائر” باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابیاں حاصل کر چکا ہے اور اب شائقین کو اس فلم کے سیکوئل کا بڑی بے صبری کے ساتھ انتظار ہے۔
ہدایت کار پراشانتی نیل، جو K.G.F سیریز اور سالار کے پہلے حصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، اب پارٹ 2 کے ذریعے ایکشن سنیما کا نیا معیار قائم کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
اس نئی فلم میں پربھاس کے ساتھ پرتھوی راج سکومارن بھی سکرین پر نظر آئیں گے، فلم کا یہ سیکوئل پہلی فلم کی کہانی کو مزید پیچیدہ اور دلچسپ موڑ پر لے جائے گا۔
اس فلم کا موجودہ شوٹنگ شیڈول 20 دن کا ہے، جس میں ہائی اوکٹین ایکشن مناظر بھی فلمائے جائیں گے۔ اس فلم کی کہانی میں طاقت کی جنگ، انتقام اور نجات کے موضوعات کو مزید گہرائی کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ ان کے مداحوں کو غیر متوقع موڑ اور تیز رفتار ایکشن کی ایک سنسنی خیز سواری کی بھی توقع ہے۔
اس وقت تک فلم سالار کا پہلا حصہ باکس آفس پر 700 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر چکا ہے اور اس کی ٹی وی اور او ٹی ٹی ریلیز میں بھی شاندار کامیابیاں سمیٹی جا رہی ہیں۔