بابراعظم کے خلاف

بابراعظم کے حق میں عامر اور فخر کے بعد سابق کرکٹر بھی بول پڑے

سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے الگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔
ایک خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو ہم سر پر اٹھا لیتے ہیں اور کپتان بھی بنا دیتے ہیں، پھر اسی کی مرضی سے ٹیم منتخب ہوتی ہے اور وہ اسے اپنا حق سمجھنے لگتا ہے، شکست پر اس کی توجہ ذاتی کارکردگی سے کم ہو جاتی ہے تو پھر اسے دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیتے ہیں۔

گزشتہ ساڑھے 3 سال سے فتح پاکستان ٹیم سے کوسوں دور تھی، انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر کھلاڑیوں اور کپتان کا مورال بلند ہوا ہے، عاقب جاوید کی بطور سلیکٹر بہترین حکمت سے پاکستان کو فائدہ پہنچا، ماضی میں ہمیشہ ہوم سیریز میں کم از کم کسی ایک میچ میں اسپنرز کیلئے معاون پچز ضرور بنائی جاتی تھیں، تاہم گزشتہ دو برس سے ایسا نہیں ہوا، اب ایک بار پھر اسپنرز کو ٹاسک دیا گیا تو انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بابراعظم کو ڈراپ نہیں کیا جانا چاہیے تھا، بطور کھلاڑی ٹیم میں ان کی جگہ بنتی ہے، البتہ کپتانی سے ہٹا دینا درست فیصلہ تھا، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دونوں فاسٹ بولرز اس وقت تھکاوٹ کا شکار لگ رہے تھے، رفتار میں کمی آنے کے علاوہ وکٹیں لینے میں بھی انہیں دشواری کا سامنا تھا، اس لئے ان کو آرام کروانا درست فیصلہ تھا۔

دورہ آسٹریلیا، انگلینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو سینئر کرکٹرز کی ضرورت ہے، اس لیے انہیں اعتماد دینا ہو گا ، انہیں موقع دینا چاہئے تھا کہ وہ اپنی فارم بحال کریں، اگر وہاں جاکر پرفارم نہ کیا تو پھر لوگ شکوے کریں گے اور کہیں گے کہ ٹیم سے باہر کرنا درست فیصلہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں