مفتی عبدالقوی

مفتی عبدالقوی بھی مناہل ملک لیک ویڈیوز کے معاملے پر بول پڑے

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی لیک ہونے والی ویڈیوز کے معاملے پر مفتی عبدالقوی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیک ویڈیوز کو اصلی قرار دے دیا۔
اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر مناہل اور لیک ہونے والی ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹک ٹاکر مناہل ان سے مختلف معاملات میں رہنمائی لینے کے لئے رابطے میں رہتی تھی۔

مفتی عبدالقوی نے لیک ویڈیوز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو اصلی قرار دے دیا، ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگ رہا کہ وہ ایڈٹ کی گئی ہیں، کیونکہ ایڈٹ شدہ ویڈیوز فوری طور پر صاف پہچانی جاتی ہیں۔

مفتی قوی نے اس حوالے سے ٹک ٹاکر مناہل ملک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب کسی بھی طرح کے بہانے بنانے اور لیک ہونے والی ان ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کر لے کیونکہ اس طرح وہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزمان کو باآسانی قانون کی گرفت میںلانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاکر مناہل ملک کی 10 مختلف نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ لیکن ٹک ٹاکر مناہل ملک نے ان لیک ہونے والی تمام ویڈیوز کو جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ مفتی قوی کا بھی مختلف ٹک ٹاکرز اور شوبز شخصیات کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر آ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں