اسلام آباد: اے سی ٹی الائنس کی ٹیکس چوری کیخلاف جنگ جنگ کو اجاگر کرنے پر ایف بی آر کی ستائش
ایکشن ٹو کاؤنٹر غیر قانونی تجارت ( اے سی ٹی) الائنس نے ٹیکس چوری اور بالخصوص تمباکو کے شعبے میں چوری کو عیاں کرنے کے خلاف پاکستان کی جاری جنگ کو اجاگر کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ستائش کی ہے۔
حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران ایف بی آر نے رپورٹ کیا کہ ملک میں فروخت ہونے والے 70 فیصد سگریٹ ٹیکس سے بچ جاتے ہیں
جو قومی خزانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریونیو شارٹ فال کا سبب بنتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں صرف 30 فیصد سگریٹس پر ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے اسمگلنگ اور سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن جنوری میں شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ایف بی آر کے مطابق غیر قانونی فروخت پر قابو پانے سے سالانہ 200 تا 250 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہو سکتا جو تقریباً 2 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔
اے سی ٹی الائنس نے اس مسئلہ کے حل کیلئے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی قیادت پاکستان کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنانے میں اہم ہے۔
آمدنی میں یہ متوقع اضافہ ضروری عوامی خدمات کی فراہمی اور معاشی ترقی میں اضافہ کے لیے اہم