تل ابیب: اسرائیل: موسادہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 5 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کم از کم 5 افراد مارے گئے۔
تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا
جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔
حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔