اسمارٹ فونز کی مانگ میں آئے روز ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملک میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں ماہانہ 44 فیصد اور سال بہ سال 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر ہونے والے اضافے کی وجہ سے رواں سال کے پہلے 9مہینوں کے دوران مقامی سطح پر کل 22.59 ملین فونز تیار یا اسمبل کیے جا چکے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے ستمبر 2024 کے دوران سیلز میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا کیونکہ 2.15 ملین موبائلز مقامی کمپنیوں کے ذریعے تیار یا اسمبل ہوئے ہیں۔
رواں سال 2024 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران اب تک کل 22.59 ملین موبائل فونز مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے جا چکے ہیں۔ اسمارٹ فونز کے فروخت ہونے کی یہ رفتار سال بہ سال 74 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے۔
موبائلز مارکیٹ میں ہونے والے یہ خاطر خواہ ترقی پچھلے سال کی درآمدی پابندیوں کے بعد سے دیکھنے میں آئی ہے جس نے ملک میں موبائلز کی اسمبل کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔ 2022 کے مقابلے میں مارکیٹ میں سال بہ سال 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ ملک کی معاشی بحالی، درآمدات پر زیادہ ٹیکسوں کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافے سے بھی تعلق رکھتا ہے۔
روان سال 2024 کے دوران اب تک 22.59 ملین مقامی طور پر اسمبل ہونے والے فونز کے اندر 61 فیصد اسمارٹ فونز تھے جب کہ 39 فصید 2 جی فیچر والے فونز شامل تھے۔
پاکستان میں موبائلز کی تیاری اور اسمبل میں ہونے والے یہ اضافہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی بھی کرتا ہے.