چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں ایک نئے تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے، جسے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر اقبال چودھری سے منسوب کیا گیا ہے۔
چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں قائم کئے جانے والے نئے تحقیقاتی مرکز کا پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر اقبال چودھری کے نام سے منسوب ہونا پاک چین بے مثال دوستی میں ایک نیا اور تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر اقبال چودھری کے نام سے منسوب کیا جانے والا نیا اور جدید تحقیقاتی مرکز 13 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ایک وسیع و عریض تحقیقاتی مرکز ہے۔
اس جدید ترین تحقیقاتی مرکز میں 17 مستقل محققین کام سر انجام دیں گے جو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں اور اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقاتی کام سر انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن 1912 میں مشہور طبی استاد یان فو چنگ کے جانب سے قائم کی گئی تھی، اور اس وقت یہ چین کی ایک نمایاں عوامی میڈیکل یونیورسٹی کے طور پر اپنی منفرد شناخت کی حامل ہے۔
چین کے محکمہ تعلیم کے تحت قائم ہونان یونیورسٹی کے دو کیمپس میں میڈیکل سے وابستہ طالب علموں کے لئے 20 جامع انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ طبی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔