چین سے تعلق رکھنے والے ایک جنونی مداح نے فٹ بال کھلاڑی سے ملنے کے لیے چین سے سعودی عرب تک 7 مہینے تک سائیکل پر سفر کیا ۔
رونالڈو کا مداح گونگ نے رواں سال مارچ کو صوبہ انہوئی سے اپنے طویل سفر کا آغاز کیا اور 13,000 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے فٹ بال کھلاڑی سے ملنے سعودی عرب پہنچا۔
کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کا جنون ویسے تو سبھی کو معلوم ہے لیکن حال ہی میں گونگ نامی مداح نے انوکھی مثال قائم کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔
سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ پرستار گونگ نے فٹ بال سٹار رونالڈو سے ملاقات کے سلسلے میں رواں سال مارچ کو چین کے صوبہ انہوئی سے اپنے طویل سفر کا آغاز کیا اور آخر کار اکتوبر کو النصر فٹ بال کلب کے سامنے رونالڈو سے ملاقات کرنے میں کامیاب ہوا۔
جنونی مداح نے پہلے شمال سے بیجنگ اور پھر مغرب کا سفر کیا۔ اس کے بعد اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے اس نے سنکیانگ سے قازقستان کا راستہ اختیار کیا اور جارجیا، ایران، قطر اور آرمینیا سمیت چھ دیگر ممالک سے گزرتا ہوا سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچا جہاں فٹ بال سٹار رونالڈو اس وقت مقیم ہیں۔
فٹ بال سٹار سے ملاقات کے لئے کئے گئے اپنے اس پورے سفر میں گونگ نے اپنے ساتھ دو پاور بینک، ایک خیمہ، کھانا پکانے کے برتن، کپڑے اور دیگر ضروری سامان رکھا ہوا تھا۔
چین سے سنکیانگ، قازقستان اور پھر وہاں سے جارجیا، اس کے بعد ایران اور پھر وہاں سے قطر، اس کے بعد آرمینیا سمیت چھ ممالک سے گزرتے ہوئے فٹ بال سٹار رونالڈو کا مداح پرجوش نظر آیا.