گلوکارہ سارہ خان نے حال میں ہی ایک شو میںآئمہ بیگ کی گائیکی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑی ہوئی ہے۔
گلوکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو گلو کاروں کی فہرست سے نکال دیا جائے جن کو آٹو ٹیون کا استعمال کرنا پڑے۔
سارہ نے شو کے دوران آئمہ بیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو آئمہ گلو کارہ ہی نہیں رہے گی۔
سارہ رضا خان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ آئمہ گلوکارہ ہے ہی نہیں، اس کے علاوہ ایسے اور بھی بہت سے نام ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر گلوکار نہیں کہلوا سکتے۔
انہوں نے آئمہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر غور کریں اور خود کو ٹھیک کریں۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلا، جس پر آئمہ بیگ نے بھی اپنے دفاع میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کر دیا، جس میں انہوں نے اپنا مشہور گانا سِر دی بازی بغیر کسی آٹو ٹیون کے گنگنایا۔
آئمہ نے ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے پلیز، آخر یہ آنٹی ہیں کون۔
سارہ اور آئمہ کی اس بحث پر اپنا نقطہ نظر دینے کیلئے مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی سامنے آئیں اور کہا کہ سارہ کے آئمہ کی موسیقی کی مہارت یا اس میں کمی کے حوالے سے تبصروں سے بالکل متفق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کلوکارہ بہترین ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں۔