میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو کیو آر کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے چینلز کو دیکھنے اور ان کو فالو کرنے کے قابل بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔
میٹا کے اس پلیٹ فارم کا یہ نیا فیچر چینل کے انویٹیشن لنک کو کاپی کرنے اور بھیجنے کی ضرورت کو بھی بڑی حد تک دور کر دے گا۔
میٹا کے ماتحت پلیٹ فارم واٹس ایپ کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسا فیچر لا رہے ہیں جو ان کے صارفین کو QR کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے چینلز کو دیکھنے اور ان کو فالو کرنے کے قابل بنا دے گا۔
اس حوالے سے ایک نیا سیکشن تیار کیا جا رہا ہے جو چینل کے مالکان کو اپنے چینلز میں QR کوڈ کا اشتراک کرنے کی اجازت دیدے گا، خاص طور پر یہ فیچر روایتی لنکس کو شیئر کرنے کے ایک زیادہ موثر متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ایک QR کوڈ براہ راست اسکرین پر کسی بھی فرد کو اسکین کرانے کے لیے دکھایا جا سکے گا بجائے اس کے کہ صارفین کو چینل کا کوئی لنک بھیجنا پڑے، مزید برآں یہ نیا فیچر چینل کے انویٹیشن لنک کو کاپی کرنے اور بھیجنے کی ضرورت کو بھی دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔
اس فیچر کی مدد سے چینل کے مالکان آسانی کے ساتھ اپنی ڈیوائس پر دوستوں یا سامعین کو QR کوڈ دکھا کر فالوورز بڑھا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اشتراک کے عمل کو زیادہ لائیو اور پرکشش بنانے میں بھی بہت زیادہ معاون ثابت ہو گا۔