انگلش کپتان بین اسٹوکس

انگلش کپتان بین اسٹوکس کے گھر دورہ پاکستان کے دوران چوری، ایک ملزم گرفتار

انگلش کپتان بین اسٹوکس کے مطابق چند ماسک پہنے لوگ میرے گھر داخل ہوئے اور چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں چرا کر لے گئے۔
پاکستان کے دورے پر آئے انگلش کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردت کے دوران چرائی جانے والی چیزوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے گھر چوری اس وقت ہوئی تھی جب وہ پاکستان کے دورے پر تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور بچے اس دوران گھر میں ہی تھے۔
اس حوالے سے انگلش کرکٹر نے لکھا کہ شکر ہے چوری کی واردات کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے، ان کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔چوری ہونے والی چیزوں میں سے چند اشیا شیئر کرنے کا مقصد صرف چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑنا ہے۔

برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان کے گھر چوری کرنے کے الزام میں ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات 17 اکتوبر ہوئی تھی، رپورٹس کے مطابق اس وقت ان کے اہل خانہ گھر پر ہی موجود تھے۔

اس حوالے سے ڈرہم کانسٹیبلری کے ایک بیان کے مطابق گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اسے ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں