شہر بانو

سابق اے ایس پی شہر بانو کو ویمن کرکٹ ٹیم کا اہم عہدہ ملنے کا امکان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہر بانو عہدے پر کافی متحرک رہی ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورت حال میں لاہور کی سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تانیہ ملک کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکت ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کر رکھی ہے، جس کے لئے سابق اے ایس پی لاہور مضبوط امیدوار تصور کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹس میں یہ دعوی بھی کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری کے دوران اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا، جس نے عربی خطاطی والا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
اس کے بعد انہیں حکومتی سطح پر بھی انعامات ا ور اعزاز سے نوازا گیا تھا جبکہ سعودی سفارت خانے کی طرف سے بھی ان کے اس کارنامے کی ستائش کی گئی تھی.

پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، یاد رہے کہ تانیہ ملک نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا اور اس وقت سے وہ اس عہدے پر کام کر رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں