شاہ رخ

شاہ رخ خان کی 59ویں سالگرہ پر مداحوں سے خصوصی گفتگو، اہم انکشافات

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مطابق گھر والوں نے مجھے صبر کرنا سکھایا، آریان اور ابرام کے ساتھ لڑائی میں بیٹی سہانا کی غیر مشروط حمایت کرتا ہوں۔
شاہ رخ خان نے باندرہ کے علاقے میں اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں پرستاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک لائیو سیشن میں مختلف سوالات کے جواب دئیے۔

بچوں میں جھگڑے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں آریان اور ابرام کے ساتھ لڑائی کے دوران بیٹی سہانا کی غیر مشروط حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بچوں میں لڑائی ہو جاتی ہے، کہیں جائیداد کی تقسیم میں بھی بچوں کے مابین کوئی بڑا مسئلہ نہ بن جائے۔

اپنی بیٹی سوہانا کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو سہانا کو سپورٹ کروں گا۔ مجھے لڑکیاں بہت خوبصورت لگتی ہیں اور میں انہیں بہت مضبوط سمجھتا ہوں، اس لیے میں سہانا کا ساتھ ہی دوں گا۔واضح رہے کہ سوہانہ نے اداکاری کا آغاز نیٹ فلکس کے ساتھ کیا ہے، جبکہ آریان اگلے سال ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی سیریز سے ہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

شاہ رخ نے مزید بات چیت کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میں اپنے خاندان سے سیکھتا ہوں کہ آپ کتنا زیادہ صبر کرتے ہیں اس کا دار و مدار آپ کے بچوں کی تعداد سے ہے، میں نے اپنے گھر سے صبر کرنا سیکھا ہے.

انہوں‌نے اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنے کام کے دوران بھی میں ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں جن کا لوگوں کو میری شوٹنگ پر سامنا کرنا پڑتا ہے، میرے خیال میں صبر ہی وہ چیز ہے جو میں نے اپنے خاندان سے سیکھی ہے اور زندگی میں درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے صبر سب سے اہم چیز ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں