پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے سلسلے میں سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔
ون ڈے سیریز کے سلسلے میں دونوں ٹیمیں کل میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں مدمقابل آئیں گی، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا۔
کینگروز کے خلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے لئے سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔
پاک آسٹریلیا سیریز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ آغا سلمان ان کے نائب ہوں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لئے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد سابق کپتان بابر اعظم نے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا اور ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی.
آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے سلسلے میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہو گا۔