سعودی عرب

سعودی عرب ، 4000 سال قدیم شہر کی باقیات دریافت ہونے کا انکشاف

آثار قدیمہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شمال مغربی سعودی عرب میں ایک 4000سال قدیم شہر دریافت کیا ہے جو کہ ایک قلعہ بند قصبہ تھا۔
ماہرین آثار قدیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر کے نخلستان میں واقع 4000سال قدیم شہر ایک اہم ترین دریافت ہے جو کہ قدیم معاشروں کی ابتدائی سماجی پیچیدگی اور شہری منصوبہ بندی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

اس حوالے سے حال میں ہی PLOS One میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے اس قصبے میں 500 کے لگ بھگ مکین آباد تھے اور اس قصبے نے اس پورے خطے کی تاریخ میں اس وقت ایک اہم کردار ادا کیا ہو گا۔

ابتدائی آثار قدیمہ کے سروے کے دوران ماہرین نے 2.6ہیکٹر پر محیط ایک قلعہ بند قصبہ کا انکشاف کیا جو 2400 سے 2000 قبل مسیح کے ارد گرد تعمیر کیا گیا تھا جو کم از کم 1500 قبل مسیح اور ممکنہ طور پر 1300 قبل مسیح تک آباد رہا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدیم ترین شہر ممکنہ رکاوٹوں کے ساتھ فعال طور پر رہائشی علاقے میں تقسیم ہو گیا، النطح نامی یہ قصبہ خیبر میں اس وقت صحرا سے گھرا ہوا ایک سرسبز علاقہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں