میکسیکو کے جنگلات

میکسیکو کے جنگلات میں چھپی قدیم مایا تہذیب کی باقیات دریافت

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق سرتوڑ کوششوں کے بعد آخر کار میکسیکو کے جنگلات میں ایک بہت بڑا مایا شہر دریافت کر لیا گیا۔ مذکورہ قدیمی شہر کئی صدیوں سے میکسیکو کے ان گھنے جنگلات میں چھپا ہوا تھا۔

اس حوالے سے اپنی انتھک کوششوں کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین کو میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچے میں مایا تہذیب سے تعلق رکھنے والے اہرام، کھیلوں کے قدیم میدان، مختلف اضلاع کو ملانے والے کاز ویز اور ایمفی تھیٹر ملے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ نے دن رات کی جانے والی کوششوں کے بعد میکسیکو کے جنگل میں پوشیدہ کمپلیکس کو بے نقاب کیا جس کو انہوں نے ویلریانا کا نام دیا ہے ۔

ماہرین آثار قدیمہ نے اسے لیدر کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا جو کہ ایک قسم کا لیزر سروے ہے جو اشجار کے نیچے دبے ہوئے ڈھانچے کا نقشہ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ان کا خیال ہے کہ یہ کثافت میں صرف کالا کمول کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جسے قدیم لاطینی امریکا میں مایا تہذیت کا سب سے بڑا مقام سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے اپنی ان کاوشوں کے دوران میکسیکو کے ان گھنے جنگلات میں مجموعی طور پر تین سائٹس دریافت کیں جن میں سے ایک سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے سائز کے جتنی بڑی ہے ۔

مایا تہذیب کے اس قدیم شہر کی دریافت کے بعد ماہرین کی طرف سے مزید قدیم علاقے دریافت کرنے کے سلسلے میں‌کاوشیں جاری ہیں، اس حوالے سے ماہرین کو امید ہے کہ وہ جلد مزید کامیابی حاصل کر لیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں