چیٹ جی پی ٹی

چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر متعارف، مزید تیز اور بروقت جوابات ممکن

چیٹ جی پی ٹی میں یہ اپ گریڈ اے آئی فیچر چیٹ بوٹ کو پورے ویب سے صحیح معلومات فراہم کرنے کے قابل بنا چکا ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ جی پی ٹی جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹ کو سرچ انجن کی صلاحیتوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے لیس کردیا ہے جو کہ گوگل کے کئی دہائیوں سے جاری ویب سرچ انجن پر غلبے کی پہلی سیڑھی بنی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ فیچر صارفین کو متعلقہ ویب لنکس کے ساتھ تیز اور بروقت جوابات حاصل کرنے کے قابل بنائے گا بشمول وہ معلومات بھی جنہیں پہلے روایتی سرچ انجن کے استعمال کی ضرورت پڑتی تھی۔

چیٹ جی پی ٹی میں یہ اپ گریڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو پورے ویب سے صحیح معلومات فراہم کرنے کے قابل بنا چکا ہے۔
کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیٹ جی پی کا ہوم پیج اب موسم کی پیشن گوئی اور اسٹاک کی قیمتوں سے لے کر کھیلوں کے اسکورز اور بریکنگ نیوز تک کے موضوعات پر براہ راست ٹیبز بھی فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

یہ ان فراہم کنندگان کی خبروں اور ڈیٹا سے منسلک ہوں گے جنہوں نے اوپن اے آئی کے ساتھ مواد کے معاہدوں پر دستخط کیے ہوں گے، ان میں فرانس کے Le Monde، جرمنی کے Axel Springer اور United Kingdom کے Financial Times بھی شامل ہوں گے۔

مواد کے معاہدوں کے دستخط والے ڈیٹا فراہم کنندگان کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے تمام تر معلومات تک بروقت رسائی ممکن ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں