اداکار شاہ رخ

اداکار شاہ رخ کو بھی قتل کی دھمکی موصول، ممبئی پولیس نے ملزم کا پتہ لگا لیا؟

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کو دھمکی آمیز کال ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے آئی۔ باندرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کی، اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دھمکی آمیز کال ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے آئی ہے۔
جس پر ممبئی پولیس نے باندرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کال کو ٹریس کر کے ملزم کا پتہ لگا لیا، دھمکی آمیز کال کرنے والے ملزم کی شماخت فیضان کے نام سے ہوئی۔

کال ٹریس ہونے کے بعد رائے پور پولیس کی ملزم فیضان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں، دھمکی آمیز کال میں مذکورہ ملزم کی جانب سے اداکار شاہ رخ خان سے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ یہ دھمکی آمیز کال اس وقت سامنے آئی ہے جب بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے اور تاوان ادا کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، اس کے بعد اب بالی وڈ کنگ کو بھی قتل کی دھمکی موصول ہو گئی ہے۔

سلمان خان کو مسلسل تین بار قتل کی دھمکی دی جا چکی ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کی دھمکی دی جا چکی ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس کی طرف سے بالی ووڈ سپر اسٹار کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے.

اس حوالے سے رائے پور ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے ابھی تک رائے پور پولیس کو کسی دھمکی آمیز کال کی باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی۔تاہم باندرا پولیس نے اس سلسلے میں بھارتی قانون کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس ملزم فیضان کو گرفتار کر کے ممبئی لے جا کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں