حارث رئوف

حارث رئوف آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں تاریخی فتح کے ہیرو حارث رئوف نے ابتدائی 39میچز میں ثقلین اور شاہین کو وکٹوں کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے ایک اہم کامیابی اپنی نام کر لی، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انہوں نے 8 اوورز میں 29 رنز دیکر 5 وکٹیں لیں۔

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کے بعد سے اب تک 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کر لی ہیں، جو اس عرصے میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بائولر کی سب سے زیادہ وکٹیں بن چکی ہیں۔
اس حوالے سے دیکھا جائے تو اس وقت صرف عمان کے بلال خان 83وکٹوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں اور عمان اس وقت آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کے کیرئیر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 5 وکٹیں لے کر اسپنر ثقلین مشتاق اور اپنے ساتھی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ، ان دونوں نے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس کے علاوہ دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 اور عمان کے بلال خان نے 83 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
نیپال کے اسپنر سندیپ نے ابتدائی 39 ون ڈے میچز میں 93 ، افغانستان کے راشد خان نے 90 جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو نے 77 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم یہ تنیوں اسپن بائولرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں