معروف اداکارہ ماہرہ خان کو اعزاز دینے کے لئے برطانوی پارلیمنٹ کے ہائوس آف کامنز میں خصوصی طور پر شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس کے میزبان ممبر پارلیمنٹ افضل خان تھے۔
برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔اس سلسلے میں اداکارہ کو اعزاز دینے کے لئے اہم تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے ہائوس آف کامنز میں منعقد کی گئی۔
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ دینے کے لئے منعقدہ تقریب کی میزبانی ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی طرف سے کی گئی۔ اس موقع پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ثقافتی تبادلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستانی اداکارہ کی خدمات کا اعتراف کیا۔
اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹا گرام پر ایوارڈ کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں بطور خاص اداکارہ کی طرف سے برطانوی دارالعوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کو برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے دیئے جانے والے ایوارڈ پر تحریر ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور لگن کے ذریعے غیر معمولی کہانیوں کو زندگی میں لائی اور دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کرنے کے ساتھ ساتھ گہری ثقافتی تفہیم کو بھی بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔
اداکارہ کی فنکارانہ صلاحیتوں اور لگن کے اعتراف میں ان کو تفریح کی دنیا میں ایک ممتاز آئیکن کے طور پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یاد رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ کو ان کی بے پناہ صلاحیتوںکے اعتراف میں اس سے پہلے بھی مختلف ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے.