کرن جوہر

کرن جوہر کی رومانس کی دنیا میں دھماکے دار واپسی، نئی فلم کا اعلان بھی کر دیا

مشہور فلم ساز کرن جوہر اور دھرما پروڈکشنز کی طرف سے ایک نئے دور کی رومانوی کہانی کا اعلان کیا گیا ہے، فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔
اس حوالے سے فلم ساز کرن جوہر کی نئے دور کی رومانوی کہانی میں اننیا پانڈے اور لکشیہ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے، شائقین اننیا اور لکشیہ کی اس منفرد جوڑی کو نئے دور کی رومانوی کہانی میں دیکھنے کے لیے بڑے بے چین ہیں۔

بالی وڈ کے مشہور فلم ساز اور دھرما پروڈکشنز کی طرف سے اعلان کردہ نئے دور کی رومانوی کہانی مبنی فلم ، جس میں اننیا پانڈے اور لکشیہ مرکزی کردار نبھائیں گے، اس فلم کا نام ‘چاند میرا دل’ رکھا گیا ہے اور یہ پوسٹرز میں موجود جوڑی کی منفرد کیمسٹری اور پرکشش انداز کو دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایک دلکش اور معاصر رومانوی کہانی پیش کی جائے گی۔

دھرما پروڈکشنز کی طرف سے ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کیے جانے والے پوسٹرز میں دکھایا گیا ہے کہ اننیا ایک سادہ اور روایتی انداز میں نظر آئیں گی، جو ان کے پچھلے تمام کرداروں سے کافی حد تک مختلف ہے۔ اس کے علاوہ لکشیہ، جنہوں نے اپنی پچھلی فلم ‘کل’ میں اپنی ایکشن پیکڈ اداکاری سے شائقین کو بڑی حد تک متاثر کیا تھا، اس بار رومانس کی دنیا میں اپنے فن کو منوانے کی کوشش کریں گے۔

اس نئی فلم کے ڈائریکٹر ویویک سونی ہیں، اور فلم کا ٹیگ لائن “پیار تھوڑا پاگل ہونا پڑتا ہے” نے شائقین میں تجسس کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ یہ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی اور شائقین اننیا اور لکشیہ کی اس منفرد جوڑی کو اس نئی فلم میں دیکھنے کے لئے ابھی سے بے تاب ہوئے بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں