ایشوریا اور ابھیشیک

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک ساتھ نئی فلم میں انٹری

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فلم ساز منی رتنم اپنی نئی آنے والی ہندی فلم میں ایشوریا اور ابھیشیک کی جوڑی کو کاسٹ کرنے والے ہیں۔
معروف بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ نمرت کور کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں، جن کی وجہ سے بالی وڈ کی معروف جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہیں بھی خوب گرم ہیں۔

حیرت انگیز طور پر طلاق کی افواہوں کی زد میں آئے یہ جوڑی عنقریب ایک بار پھر فلمی پردے پر اکٹھے نظر آنے والی ہے کیونکہ مشہور فلم ساز منی رتنم اپنی نئی ہندی فلم میں ان کو کاسٹ کرنے جا رہے ہیں۔

فلم ساز منی رتنم نے اس سے قبل 2007 میں ریلیز کی جانے والی فلم گرو میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ایک ساتھ کاسٹ کیا تھا اور اس فلم کے سیٹ سے ہی ان کی محبت بھری کہانی کا آغاز ہوا تھا، اس کے بعد فلم ساز منی رتنم نے ہی اپنی فلم راون میں بھی انہیں اکٹھے پیش کیا تھا۔

اب ایک بار پھر بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں یہ اطلاعات خوب گرم ہیں کہ فلم ساز منی رتنم ان دنوں ایک اور دلچسپ کہانی پر کام کر رہے ہیں جس میں یہ جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہو گی۔

واضح رہے کہ حالیہ افواہوں کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ نمرت کور کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی بڑی شدت کے ساتھ زیر گردش ہیں، ان افواہوں کے ساتھ ہی ایشوریا رائے اور ادکار ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی خوب گردش کر رہی ہی۔

ان افواہوں کے حوالے سے اداکارہ نمرت کور نے ابھیشیک کے ساتھ رومانوی تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ابھیشیک صرف دوست ہیں۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک ان خبروں پر کوئی خاص بیان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں