امریکا

امریکا کا نیا پنڈورا باکس، ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد

امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے، قتل کی سازش میں تہران میں مقیم افغان شہری ملوث ہے۔
امریکا نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام عائد پر کر دیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے ایک جلسہ میں ڈونلڈ ٹرمپ پر جو فائرنگ کی گئی تھی، اس قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے۔
امریکی حکام کے بقول اس وقت کے صدارتی امیدوار اور موجودہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران کے دارالحکومت تہران میں مقیم ایک افغان شہری ملوث ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ایک افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی،
افغان شہری فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل ذمہ داری سونپی تھی،
جس پر اس نے امریکی انتخابات کے دوران ہونے والے ایک جلسہ کے موقع پر اس وقت صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی اس سازش میں ایران کے لئے سہولت کاری کرنے کے الزام پر 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جر م عائد کی جا چکی ہے
اور وہ دونوں امریکی شہری اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں