سمندر میں گم انگوٹھی

سمندر میں گم انگوٹھی 47سال بعد اصل مالک کے پاس کیسے پہنچی؟

امریکی شہری کی سمندر میں گم انگوٹھی 83 ویں سالگرہ پر واپس ملی جو کہ 1977 میں سمندر میں گر گئی تھی، جسے ایک غوطہ خور نے دریافت کیا. غوطہ خور کے مطابق اسے اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے پانی کے اندر دبی ہوئی انگوٹھی ملی تھی۔

امریکا میں مقیم ایک شخص جس کی اونٹاریو یونیورسٹی کی کلاس کی انگوٹھی 1977 میں اچانک سمندر میں گر گئی تھی، 83 ویں سالگرہ پر اسے سمندر میں گم انگوٹھی واپس ملی تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

اس بارے میں الیکس ڈیوس نامی غوطہ خور کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر کے وسط میں باربا ڈوس کے میامی بیچ کے قریب اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ غوطے لگانے میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کو پانی کے اندر ایک انگوٹھی دبی ہوئی دریافت ہوئی۔

میک ماسٹر یونیورسٹی کی اس انگوٹھی میں سال 1965 اور FMP درج کیا گیا تھا۔ جسے دیکھ کر غوطہ خور ڈیوس نے انگوٹھی کے مالک کی تلاش کے سلسلے میں مدد لینے کے لیے ہیملٹن اسکول کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

اس حوالے سے میک ماسٹر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیرن میکیگی نے مدد فراہم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈیٹا بیس میں چھان بین کی تو انگوٹھی کے ممکنہ مالک کی شناخت مورگن پیریگو کے طور پر کی جس نے 1965 میں مذکورہ یونیورسٹی سے ریاضی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

یہ جانکاری حاصل ہونے پر ڈائریکٹر کیرن میکیگی نے مورگن پیریگو سے فوری طور پر رابطہ کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ 1977 میں باربا ڈوس کے فیملی ٹور کے دوران انہوں نے سمندر میں اپنی انگوٹھی کھو دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں