تازہ ہوا

تازہ ہوا فروخت ہونے لگی، اٹلی کے مشہور سیاحتی مقام پر انوکھا آئیڈیا پیش

اٹلی کی خوبصورت قدرتی جھیل کومو کی تازہ ہوا کو کین میں بند کر کے فروخت کیا جا رہا ہے، جس کی قیمت فی کین 11 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اٹلی کی جھیل کومو ایک ایسا سیاحتی مقام ہے جو حالیہ برسوں میں اپنی خوبصورتی اور مشہور شخصیات کی رہائش گاہوں کی بدولت سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے ،
اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر Casino Royale اور House of Gucci جیسی مقبول فلمیں بھی یہاں پر فلمائی جا چکی ہیں۔

عام طور پر کسی بھی دلکش مقام پر گزاری گئی چھٹیوں کے بعد واپس آنے والے سیاح وہاں سے اپنے ساتھ تصاویر سے بھرا ہوا فون اور یادگاروں سے بھرے سوٹ کیس لے کر آتے ہیں، تاہم کمیونیکیشن کمپنی ItalyComunica نے اٹلی کی خوبصورت جھیل کومو کی تازہ ہوا کو کین میں بند کر کے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کی فی کین قیمت 11 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر ایک کین میں جھیل کومو سے جمع کی گئی 400 ملی لیٹر 100% تصدیق شدہ تازہ قدرتی ہوا موجود ہوتی ہے۔

اس سیاحتی مقام کے بارے میں لومبار ڈی ٹورازم بیورو کا کہنا ہے کہ 2023 میں 5.6 ملین سے زیادہ سیاحوں نے کومو جھیل کا دورہ کیا تھا اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد سے فائدہ اٹھانے کے لیے مارکیٹنگ کے ماہر Davide Abagnale نے جھیل کومو کے پوسٹرز فروخت کرنے والی ایک ای کامرس سائٹ تیار کی اور اس کے ساتھ ساتھ اس قدرتی سیاحتی مقام کی تازہ ہوا کو بھی کین میں بند کر کے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں