گلوکار فلک شبیر

گلوکار فلک شبیر کی طرف سے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کا اہم راز آشکار

معروف گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان ازدواجی زندگی میں محبت اور تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے منفرد انداز اپناتے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے حال ہی میں گلو کار فلک شبیر نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مزاحیہ انداز میں کہا، “اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے دل کی سنیں، پھر دماغ کی اور پھر بیوی کی۔”

فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان 2020سے ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، وہ دنوں اپنی اس محبت اور تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے آئے روز منفرد انداز اپناتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں سارہ خان کو ایک تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ان کی بیٹی الیانہ چیریز کے ساتھ کھیل رہی تھی۔

ازدواجی زندگی خوشگوار رکھنے کے حوالے سے گلوکار نے اپنی اہلیہ سارہ خان کے لیے ایک بڑا سرپرائز دیتے ہوئے ان کے خوابوں کا فارم ہائوس تیار کروایا اور اپنی ویڈیو میں اپنی اہلیہ اور اپنی بیٹی الیانہ کو فارم ہائوس دکھایا۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ “یہ سب تمہارا ہے اور اب ہم یہاں وقت گزار سکتے ہیں۔”

دریں اثناء اداکارہ سارہ خان کو ایک تصویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس میں ان کی بیٹی الیانہ چیریز کے ساتھ سے کھیل رہی تھی۔ اس تصویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بچی کے کھانے کے انداز پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو کھانا ضائع نہ کرنے کی تعلیم دینی چاہیے۔

اس پر سارہ نے سوال کیا، “کیا آپ واقعی ایک دو سالہ بچے سے بڑے لوگوں کی طرح کھانے کی توقع رکھتے ہیں؟” انہوں نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ بچوں کو ان کی معصومیت میں ہی رہنے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں