انڈر 19 ایشیا کپ

انڈر 19 ایشیا کپ ، دورہ یو اے ای کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سعد بیگ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی 50اوورز کی سہ فریقی سیریز اور انڈر 19 ایشیا کپ کھیلے گی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز اور انڈر 19 ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 29 نومبر سے شروع ہو گا، جس کے لئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔
ان کے علاوہ سعد، علی رضا، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، شاہ زیب خان اور نوید احمد خان سمیت 6 کھلاڑی جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ طیب عارف دوسرے کھلاڑی ہیں جو پاکستان انڈر 19کے لیے میچز کھیل چکے ہیں۔

اس سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے 120 کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی اسکواڈ کو منتخب کرنے کے لئے ٹرائلز اور سلیکشن میچز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس وقت سعد بیگ کی قیادت میں ٹیم 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے، جہاں وہ 13 نومبر کو افتتاحی میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا فائنل 26نومبر کو ہو گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 30 نومبر کو بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ دو اور چار دسمبر کو قومی ٹیم کا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور جاپان سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز چھ دسمبر کو اور فائنل آٹھ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا اسکواڈ کپتان سعد بیگ، عبدالسبحان، علی رضا، فہم الحق، حسن خان، محمد احمد، فرحان یوسف، ہارون ارشد، محمد حذیفہ، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان، عمر زیب، شاہ زیب خان، طیب عارف، اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں