ارب پتی چور

ارب پتی چور لاہور سے گرفتار، سابق کرکٹر عبدالرزاق کے گھر بھی واردات کا انکشاف

لاہور سے گرفتار ہونے والے ارب پتی چور کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم 15برسوں کے دوران پہلی بار پکڑا گیا ہے۔

پکڑا جانے والا ملزم لاہور کے پوش علاقوں ماڈل ٹاون اور ڈیفنس کے بنگلوں اور کوٹھیوں میں عرصہ ددراز سے نقب زنی کی وارداتیں کرتا آ رہا تھا اور اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا تھا۔

ارب پتی چور کی گرفتاری کے حوالے سے اب تک جو سب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں بھی چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11 برس قبل چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم ان کے گھر سے 88 لاکھ روپے نقدی، امریکی ڈالر، پانڈ اور ان کا پاسپورٹ چوری کر کے لے گیا تھا۔

لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار چور بلال صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں ماڈل ٹائون اور ڈیفنس کے بنگلوں اورکوٹھیوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے۔ نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم بلال15 برس کے دوران پہلی بار پولیس کی گرفت میں آیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں ماڈل ٹائون اور ڈیفنس کے بنگلوں اورکوٹھیوں میںچوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں