صحیفہ جبار

صحیفہ جبار نے تیزی سے اپنا وزن کیسے کم کیا، اداکارہ نے سب بتا دیا

خوبرو اداکارہ صحیفہ جبار حال ہی میں اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
فیصل قریشی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ فٹنس قائم رکھنے کیلئے جم جاتی ہیں جس پر صحیفہ جبار نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے جم نہیں جا رہی اور اگر وہ جم جوائن بھی کر لیں تو فیس دے کر 2 دن کے بعد دوبارہ جم نہ جانے پر دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس کا راز ہے ڈپریشن، کیونکہ وہ کئی سالوں سے اپنے شوہر سے دور ہیں نہ ان کے شوہر پاکستان آ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ کینیڈا جا سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈپریشن میں رہتی ہیں اور وزن تیزی سے کم ہوا ہے۔

انہوں نے ڈپریشن کو شوہر سے دوری کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر سے دوری کی وجہ سے ایک عرصے سے ڈپریشن کا شکار ہیں، اگر شوہر اچھا نہ ہو تو دور ہونے میں کوئی غم نہیں ہوتا مگر میرے شوہر بیحد اچھے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے بغیر رہنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔

اس موقع پر فیصل قریشی نے بھی اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انکے شوہر سے مل چکے ہیں اور وہ سچ میں بہت اچھے انسان ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ صحیفہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ صحیفہ ڈرامہ لوگ کیا کہیں گے، بھول، رفتہ رفتہ اور بیٹی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ بیٹی ان کیلئے شہرت کی وجہ بنا تھا، کافی مقبول رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں